امریکی ڈالر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 199 روپے ہوگئی، ایک مہینے میں 14 روپے مہنگا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈھائی روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 199 روپے ہوچکی ہے، مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالر 14 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/V0LiF62fhX pic.twitter.com/gWAJw1uQ0y
— SBP (@StateBank_Pak) May 17, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 194 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 195 روپے 74 پیسے ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں پچھلے ایک مہینے کے دوران ڈالر 12 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔









