اسلام آباد، اپنی دُھن میں مَگن لڑکی پول ڈانس کرنے لگی
آئی 8 مرکز میں ایک لڑکی نے پول ڈانس کیا جس پر ایک ٹوئٹر ہینڈل نے ڈی سی اسلام آباد سے اعتراض کرتے ہوئے پوچھا کہ انتظامیہ کہاں ہے؟

شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک لڑکی کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ خاتون اسلام آباد کے آئی 8 مرکز میں پول ڈانس کر رہی ہے۔
ٹؤئٹر ہینڈل نے اس ویڈیو میں ڈی سی اسلام آباد کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ لڑکی پول ڈانس کر رہی ہے، انتظامیہ کہاں ہے؟
⚠️🔴 A girl doing pole dance at I-8 Markaz, Islamabad – Where is the management? CC: @dcislamabad pic.twitter.com/evcRLg9iSz
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) May 16, 2022
یہ ویڈیو دو افراد نے بنائی کیونکہ ویڈیو میں دو مختلف افراد کی آواز سنی گئی ہے۔
سب سے پہلی بات تو یہ کہ خاتون کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے افراد نے قانونی طور پر جرم کیا ہے جس پر انہیں کٹہرے میں لایا جاسکتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ شوبز اینڈ نیوز نے خاتون کی ویڈیو بغیر اجازت شیئر کی ہے جس پر اسے بھی دائرہ قانون میں لایا جاسکتا ہے۔
اب رہی بات اس ٹوئٹر ہینڈل سے اٹھائے گئے سوال کی تو یہ لڑکی کسی کو تنگ نہیں کر رہی، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچا رہی، کسی کو کچھ نہیں کہہ رہی، اپنی مستی میں سرشار ہوکر اگر وہ رقص کر رہی ہے تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟
لیکن پیارے پاکستانی بھائی جب تک دوسروں کے معاملات میں ٹانگ نہ اڑا لیں تب تک انہیں کھانا نہیں ہضم ہوتا۔
دراصل ہم نے اپنے ملک میں اطمینان اور خوشی کم کم ہی دیکھا ہے، اس لیے ہمیں جو کوئی بھی مطمئن اور خوش نظر آتا ہے ہم اس سے اس کا اطمینان چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔
کیا قانونی طور پر کسی پاکستانی شہری کو رقص کرنے کی ممانعت ہے؟ جی نہیں۔
اگر شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل کو سماجی اقدار اور معاشرت کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے تو اسے چاہیے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنا ٹوئٹر ہینڈل بند کر دے۔
کیونکہ یہ ٹوئٹر ہینڈل تو خود اداکاراؤں اور ماڈلز کی نیم عریاں تصاویر شیئر کرتا ہے۔ (جس پر ہمیں بالکل کوئی اعتراض نہیں)
لیکن آپ کو کسی نے اجازت نہیں دی کہ آپ دوسروں کے معاملات اور معمولات زندگی میں بےجا مداخلت کریں۔
کوئی رقص کرے، گانا گائے، جو دل چاہے کرے، آپ اپنا ‘سی کیٹیگری’ کا ٹوئٹر ہینڈل چلائیں۔









