ایلون مسک کا آئندہ الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کی حمایت کا اعلان
ماضی میں ڈیموکریٹ کو ووٹ کیاتھا کیونکہ وہ مہربان جماعت تھی لیکن اب یہ تقسیم اور نفرت پھیلانے والی جماعت بن چکی ہے،آئندہ الیکشن میں ری پبلک کو ووٹ دوں گا،ایلون مسک
دنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس اور الیکٹرک آٹو موبیل کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے آئندہ امریکی انتخابات میں اپوزیشن جماعت ری پبلکن پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ایلون مسک نے امریکی حکمراں جماعت کو تقسیم اور نفرت پھیلانے والی جماعت قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
مسک کا ٹوئٹر کی خریداری کا منصوبہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان
ایلون مسک نے امریکی صدر کی غلط فہمی دور کردی
ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے ماضی میں ڈیموکریٹ کو ووٹ کیاتھا کیونکہ وہ زیادہ ترمہربان لوگوں کی جماعت تھی۔ لیکن اب یہ تقسیم اور نفرت پھیلانے والی جماعت بن چکی ہے لہٰذا میں اب میں مزید ان کی حمایت نہیں کرسکتا اور آئندہ الیکشن میں ری پبلک کو ووٹ دوں گا۔
In the past I voted Democrat, because they were (mostly) the kindness party.
But they have become the party of division & hate, so I can no longer support them and will vote Republican.
Now, watch their dirty tricks campaign against me unfold … 🍿
— Elon Musk (@elonmusk) May 18, 2022
ایلون مسک نے مزید لکھا کہ اب دیکھنا یہ کیسی گھناؤنی چالوں سے میرے خلاف مہم چلائیں گے۔