نواز شریف نے وزیراعظم کو نئے انتخابات کروانے کا مشورہ دیدیا
وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے آن لائن ملاقات، معاشی بحران کے حل کیلیے مشکل فیصلے کرنے کے بجائے انتخابات کا مشورہ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان ہے، وزیراعظم اہم قومی امور سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف خطاب میں ملک کی موجودہ معاشی صرتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم قوم سے ملکی مسائل پر بھی گفتگو کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے آن لائن ملاقات کی تھی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے سخت فیصلے لینا ہوں گے جس سے عوامی سطح پر مقبولیت میں کمی آئے گی۔
اس لیے نواز شریف نے مشورہ دیا ہے کہ اتحادی جماعتوں سے رابطے کر کے ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔









