اورنگی ٹاؤن میں مسجد کے قریب فائرنگ، تین افراد جاں بحق
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق رکشے میں سوار افراد اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ ہوئی، تینوں زخمی اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، ڈی آئی جی پولیس ویسٹ ناصر آفتاب نے بتایا کہ پیرآباد میں مسجد کے قریب فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رکشے اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو افراد جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا۔
یہ فائرنگ پیرآباد کی الہدیٰ مسجد کے قریب ہوئی، دونوں گروہوں میں ذاتی معاملے پر فائرنگ ہوئی۔
واردات کے دوران فائرنگ کرنے والے دو ملزمان ایک دوسرے کی گولیوں سے مارے گئے جبکہ تیسرا ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔