وفاقی حکومت 10 جون کو بجٹ پیش کرے گی، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں 10 جون کو بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی، ٹیکس کلیکشن کا ہدف 7200 ارب رکھنے کا فیصلہ، ذرائع۔

مالی سال 2022-23 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو جمعہ کے دن قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو قومی اسمبلی کا بجٹ پیش کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے مقررہ دن بجٹ پیش کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جون 2022 کو ہی بجٹ سینیٹ میں بھجوا دیا جائے گا۔

سیکرٹری خزانہ نے سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی 10 جون کو طلب کیا جائے۔

ذرائع نیوز 360 کے مطابق حکومت مالی سال 2022-23 کے لیے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 7200 ارب روپے مقرر کرے گی۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت ترقیاتی بجٹ کی مد میں 850 ارب روپے مختص کرے گی۔

متعلقہ تحاریر