شبر زیدی کا معیشت کو بچانے کیلیے فوری عام انتخابات کا مطالبہ
پنجاب کے بغیر وفاق میں حکومت کرنا ممکن نہیں،وزیراعظم بجٹ سے پہلے پارلیمنٹ تحلیل کریں،نگراں حکومت بجٹ تجاویز بنائے،نئی حکومت بجٹ پیش کرکے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرے، سابق چیئرمین ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے معیشت کو بچانے کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف سے فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرکے عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
سابق چیئرمین ایف بی آر نے معاشی استحکام کیلئے فیصلہ سازی کے فقدان پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت 10 جون کو بجٹ پیش کرے گی، نوٹیفکیشن جاری
فی کس آمدنی میں 7فیصد ،بیرونی سرمایہ کاری میں 2فیصد اضافہ
گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شبر زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلے کے بعد معیشت کو بچانے کا واحد حل یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت بجٹ تو پیش نہیں کر سکتی لیکن بجٹ تجاویز مکمل کرسکے گی، نومنتخب حکومت کو بجٹ کو پیش اورآئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا چاہیے ۔
In Pakistan’s politics it is almost impossible to run Federal Govt with opposition in Punjab Govt. With present party position there will be no stability in Punjab so no stability in Federation. Even otherwise this kind of coalition cannot work in Pakistan. Immediate election.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) May 20, 2022
ایف بی آر کے سابق چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پنجاب حکومت میں اپوزیشن کے ساتھ وفاقی حکومت چلانا تقریباً ناممکن ہے، موجودہ پارٹی پوزیشن کے حساب پنجاب میں استحکام نہیں ہوگا تو وفاق بھی غیرمستحکم رہے گا لہٰذا موجودہ حکومتی اتحاد نہیں چل سکتا، فوری الیکشن ہی واحد حل ہیں۔
شبرزیدی نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سے متعلق وسط اور طویل مدتی پالیسی کے تعین کے بغیر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کو روکناممکن نہیں،صرف آئی ایم ایف کی مدد ہی ہمیں بچاسکتی ہے،اس مقصد کیلیے حکومت کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر5 سال تک ذمے داری کا مظاہرہ کرناہوگا کیونکہ یہ سیاسی نہیں معاشی مسئلہ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ معیشت کو بچائیں اور حکومت بجٹ سے پہلے مستعفی ہو جائے ۔
Rupee $ parity slide will not stop unless there is medium to long term policy for current account.Only IMF support can save us. This needs Govt responsible for 5 years. Beyond political affiliation, this is economic not political issue. Govt to resign before budget. Save economy.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) May 20, 2022
شبرزیدی نےایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تیل اور گیس کی درآمد پر بھاری اخراجات کی شکایت کی تھی وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ قوم توانائی کے ذرائع کی درآمد پر 25 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
وزیر اعظم کی عدم دلچسپی پر تنقید کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ حقائق جاننے کے باوجود وزیر اعظم نے توانائی بچانے کے اقدامات کا اعلان نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں دن کی روشنی کا استعمال نہ کرکے توانائی کا بدترین استعمال کیا جارہا ہے ۔
PM SS says Pakistan cannot afford plus $ 25 bn import of energy.However he does not announce steps for conservancy of energy.Worst abuse is markets & commercial centres not to use daylight. Markets to open & close by 6 pm. All cars of & above 2000CC out of road for half of week.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) May 20, 2022
انہوں نے مشورہ دیا کہ مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند کر دی جائیں اور 2ہزار سی سی سے زائد انجن والی تمام گاڑیوں پر نصف ہفتے سڑکوں پر لانے پر پابندی عائد کردی جائے۔