بھارت، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 17 روپے تک کمی

بھارتی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سے سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر رہے ہیں، ایک لاکھ کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا نے پیٹرول پر 9.5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 7 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرول پر سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی 8 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ اسے سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں یہ کمی کرنے پر ایک لاکھ کروڑ کا نقصان ہوگا۔

وزیر خزانہ نے تمام ریاستوں کو اسی طرح سے ڈیوٹی کم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عام آدمی کو فائدہ پہنچایا جائے۔

دہلی میں پیٹرول کی قیمت 95.91 روپے فی لیٹر ہوجائے گی جبکہ ڈیزل 89.67 روپے فی لیٹر ملے گا۔

بھارتی حکومت کی طرف سے اجوالا یوجانا پروگرام میں شامل شہریوں کو گیس سلینڈر پر 200 روپے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس سلینڈر دی جانے والی سبسڈی کی وجہ سے خزانے پر 6100 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کیا وزیراعظم شہباز شریف بھی پڑوسی ملک بھارت کی طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں سبسڈی دیں گے؟

متعلقہ تحاریر