بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے لیے پیپلز پارٹی نے کرپٹ آر اوز تعینات کردیئے ہیں، جی ڈی اے

رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی کا کہنا ہے عدلیہ سے انصاف کی پوری امید ہے ، عوام ہر میدان میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے کرپٹ آر او افسران کو تعینات کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی کا لاڑکانہ عوامی اتحاد کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا شہر کے آر اوز گُل شیر سومرو نیب زدہ جبکہ احمد علی سومرو کرپٹ افسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

راجہ ریاض جیسے جوکر کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا تجربہ درست نہیں، فواد چوہدری

 

رہنما جے ڈی اے کا کہنا تھا میں دونوں افسران کو کہنا چاہتا ہوں کہ افسر بنیں ذاتی ملازم نہ بنیں

اسلام آباد ہائیکورٹ، شیریں مزاری کو رات ساڑھے 11 بجے تک پیش کرنیکا حکم

، ہم لاڑکانہ عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے پورے ضلع میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

معظم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ہمارے امیدواروں کے رشتے داروں کو کچے میں ٹرانسفر کردیا ہے ، پیپلز پارٹی قیادت کے حکم پر سیپکو ہمارے مختلف امیدواروں کو جرمانے کے بل جاری کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو استعمال کرکے پیپلز پارٹی دھاندلی کرنے میں مصروف ہے ، ایسی حرکتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے بھرپور مقابلہ کریں  گے۔

رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 امیدواروں کے فارم بغیر اعتراض کے رد کیے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کے پری پول دھاندلی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ رد کیے گئے فارمز کی بحالی کے لیےکل ٹریبونل میں اپیل کی جائے گی ، ہمیں عدلیہ سے انصاف کی مکمل امید ہے ، کسی دباو لالچ اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں عوام پیپلز پارٹی کا ہر میدان میں مقابلا کرے گی۔

متعلقہ تحاریر