چینی کمپنی کراچی میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگائے گی

گاس آٹو گروپ پاکستانی کمپنی اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کریگی، پورٹ قام کے قریب ایک ہزار ایکڑ اراضی پر پلانٹ لگایا جائے گا

چینی چینی کمپنیکمپنی” گاس آٹو گروپ“ نے پاکستان  میں سی پیک کے خصوصی اقتصادی زون میں الیکٹرک  گاڑیاں تیار کرنے کیلیے پلانٹ  کی تنصیب  کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

چینی کمپنی پاکستان میں تیار کی جانے والی برقی کاریں  دیگر ممالک کو بھی برآمد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

شبر زیدی کا معیشت کو بچانے کیلیے فوری عام انتخابات کا مطالبہ

فی کس آمدنی میں 7فیصد ،بیرونی سرمایہ کاری میں 2فیصد اضافہ

سلیکون ویلی، کیلیفورنیا میں رجسٹرڈ اور شنگھائی میں کام کرنے والی چینی کمپنی اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ کے ساتھ مشترکہ منصوبے  پر کام کرے گی اور پورٹ قاسم کے قریب ایک ہزار  ایکڑ اراضی پر پلانٹ لگائے گی۔

چینی کار ساز کمپنی عالمی صارفین  کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر” نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کے عالمی ماحولیاتی نظام“ کا قیام چاہتی ہے اور خود کو نئی توانائی کی سمارٹ گاڑیوں میں عالمی رہنما کے طور پر دکھتی ہے۔

گاس آٹو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) چن فینگ کی قیادت میں چینی کار ساز کمپنی کے وفد نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین اور سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ فارینہ مظہر سے ملاقات کی۔ اے کے ڈی گروپ ہولڈنگ کے سی ای او ناصر رضوان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 

متعلقہ تحاریر