جے یو آئی (ف) رہنما راشد سومرو کی عمران خان سے متعلق غیرمحتاط گفتگو

صحافی مقدس فاروق اعوان نے ویڈیو شیئر کی جس میں راشد سومرو تقریر کرتے ہوئے عمران خان کے والدین سے متعلق غیرمحتاط بات کر رہے ہیں۔

صحافی مقدس فاروق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے صدر راشد محمود سومرو کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عمران خان کے متعلق کافی غیر محتاط گفتگو کر رہے ہیں۔

رہنما جے یو آئی (ف) راشد سومرو نے نہایت جذباتی انداز میں عمران خان کے والدین کے بارے میں غیر محتاط گفتگو کی جسے دہرایا نہیں جا سکتا۔

مقدس فاروق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں یہی لکھا کہ کیا کوئی صحافی اس کی مذمت کرے گا یا سب گونگے بہرے ہوگئے؟

صحافی ناجیہ اشعر نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس گفتگو کی مذمت کے لیے الفاظ بھی کم پڑ جائیں گے۔

صحافی عاطف توقیر نے بھی لکھا کہ یہ گھٹیا جملے ہیں، انہوں نے کہا کہ جن کی پوری زندگی مذہبی اخلاقیات کی تبلیغ میں گزری وہ لوگ بھی ایسی گفتگو کریں تو معاشرتی حالات کا اندازہ خود لگا لیں۔

شفاعت علی نے بھی راشد سومرو کے الفاظ کی مذمت کی۔

متعلقہ تحاریر