شاہ محمود کو پریس کانفرنس کےدوران آنیوالی فون کال معمہ بن گئی
وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو ٹریپ کردیں گے، شاہ محمود قریشی: عمران خان نے بات پر توجہ نہیں دی، سابق وزیرخارجہ کا فون کالی کی تفصیلات بتانے سے انکار
سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آنے والی مبینہ دھمکی آمیز فون کال معمہ بن گئی۔
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر نے پریس کانفرنس کے دوران آنے والی فون کال کی تفصیلات بتانے سے انکا کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
جے یو آئی (ف) رہنما راشد سومرو کی عمران خان سے متعلق غیرمحتاط گفتگو
عمران خان نے اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، سید خورشید شاہ
گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل عمران خان کے برابر والی نشست پر براجمان سابق وزیرخارجہ کے فون کی گھنٹی بجی جس پر انہوں نے عمران خان کو نمبر دکھایا تو عمران خان نے ہنس کرکہا بند کر دو اسے لیکن سابق وزیرخارجہ نے پھر بھی فون سنا اور تقریباً سوا منٹ تک گفتگو کرتے رہے۔
شاہ محمود کو ’’اہم‘‘ ٹیلی فون کال آئی۔ عمران خان کے منع کرنے کے باوجود شاہ محمود قریشی نے کال ریسیو کی۔ ایک منٹ 19سیکنڈ کی کال
کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں آپ کال لو ورنہ آپ کو ٹریپ کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کردیں pic.twitter.com/uGWNhun2AK— Malik Muhammad Waqas (@MWaqasawanPk) May 22, 2022
بعدازاں فون بند کرنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم آپکو ٹریپ کردیں گے،جس پر عمران خان نے کہا کردیں۔
دریں اثنا سابق وزیرخارجہ نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ محمود سے عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران آنے والی کال سے متعلق بھی سوال کیا گیا اور پوچھا گیا کہ پریس کانفرنس کے دوران موصول ہونے والی کال پیغام تھا یا دھمکی؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل موصول ہونے والی کال کس کی تھی نہیں بتا سکتا، اس معاملے پر خاموشی اختیارکروں گا۔