دھرنے کی اجازت مل گئی، فواد چوہدری کا بڑا اعلان
دنیا نیوز کے پروگرام میں مجیب الرحمان چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر ہائی وے پر پہنچ کر عمران خان دھرنے کی جگہ کا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور صحافی اینکرپرسن اجمل جامی سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سرینگر ہائی وے پر پہنچیں گے اور پھر عمران خان اعلان کریں گے کہ ہمیں دھرنا کہاں دینا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں نے اس بات پر زور دیا کہ فواد چوہدری کے مطابق دھرنے کی ‘اجازت’ مل گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے خیال میں اس کا مطلب یہ ہے کہ دھرنے کے لیے یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔
اس یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی دھرنا ضرور دے گی جو کہ تاریخی ہوگا جبکہ حکومت دھرنے کو روکنے پر بضد ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔