جنرل باجوہ صاحب! ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا جرم ہے،کامران خان

پاکستان تباہ کن صورتحال سے دوچار ہے،معیشت نزاع کے عالم میں ہے، ملک دیوالیہ ہونے والا ہے, جنرل صاحب آپ کے پاس حالات سدھارنے کی سکت ہے, سینئر اینکر پرسن

سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے آرمی چیف جنرل باجوہ سے  دگرگوں معاشی صورتحال پر کردار اداکرنے کا مطالبہ کردیا۔

کامران خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹس میں کھل کر موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کامران خان نے حکومت کی تبدیلی میں فوج اور سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کو عیاں کردیا

کامران خان کے وزیراعظم عمران خان سے اختلافات سامنے آگئے

کامران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنرل باجوہ صاحب پاکستان تباہ کن صورتحال سے دوچار ہے،معیشت نزاع کے عالم میں ہے، ملک دیوالیہ ہونے والا ہے ۔

کامران خان نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے ایک دوسرے کے خون کی پیاسی سر تک کرپشن میں ڈوبی سیاسی لیڈرشپ بے پرواہ ہے۔جنرل صاحب آپ کے پاس حالات سدھارنے کی سکت ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا جرم ہے۔

کامران خان نے مزید لکھا کہ معاشی محاذ پر صورتحال تشویشناک ہے۔ یہ ہر گھنٹے تاریک ہوتا جا رہا ہے۔ یہ سیاسی معاملات میں مداخلت کا معاملہ نہیں ہے۔ کورکمانڈرز اور پی ایس اوز کو آرمی چیف کے ماتحت ملنا چاہیے تاکہ الحمدللہ اب بھی برقرار طاقت کے اثر و رسوخ اور پاکستان آرمی کے احترام کو رکاوٹ ختم کرنے کے لیے استعمال کریں۔

متعلقہ تحاریر