بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدیں پار کرلیں،3 روز میں 10 کشمیری شہید

بھارتی فوج نے آج تازہ کارروائیوں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،2 نوجوانوں کو سرینگر اور 2 کو پلوامہ میں شہید کیاگیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی  کی انتہا کردی، 3 روز کے دوران 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج مزید 4 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی عدالت نے جھوٹے کیس میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

اقوام متحدہ یاسین ملک کیخلاف غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لے،شاہد آفریدی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کےد وران 2 کشمیری نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے سورہ اور 2 نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں شہیدنریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو سری نگر اور پلوامہ میں شہید کیا۔

گزشتہ روز بھی  قابض بھارتی فوج نے  بارہ مولا کے علاقے پتن میں  سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران بھارتی فورسز کی بربریت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 25  مئی کو نئی دہلی کی عدالت کی جانب سے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید سنائے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر میں اضافہ ہوگیا ہے۔قابض فوج مختلف اضلاع میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بے گناہ نوجوانوں کو شہید کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر