مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والی ن لیگ نے پٹرول کیوں مہنگا کردیا؟
تحریک انصاف کے ٹوئٹر ہینڈل نے مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کے پی ٹی آئی دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دیے گئے تنقیدی بیانات کی وڈیو شیئر کردی

ماضی میں مہنگائی مکاؤ مارچ کے ذریعے عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعرات کو پریس کانفرنس اعلان کیا کہ حکومت نے جمعہ 27 مئی 2022 سے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجےسے ہوگیا۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 179.86 روپے اور ڈیزل کی قیمت 174.15 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے
مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسحٰق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اضافے کو غلط قرار دیدیا
واضح رہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں نے عمران خان کی حکومت کے ہر معاشی فیصلے کی مزاحمت کی تھی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خصوصاً مریم نواز اور حمزہ شہباز کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت کی تھی۔
Government has decided to increase the prices of Petrol, High Speed Diesel, Kerosene Oil and Light Diesel Oil by Rs 30 per litre from Friday May 27, 2022. New prices will go into effect at midnight. The new price of petrol will be Rs 179.86 & diesel will be Rs 174.15 per litre.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 26, 2022
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی دور میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لیگی رہنماؤں کے تنقیدی بیانات کی وڈیو شیئر کردی۔ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ”پیاری “امپورٹڈ حکومت، اب جب کہ آپ نے پٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، ہم آپ کو آپ کی منافقت یاد دلانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں جب پیٹرول کی قیمتیں بڑھی تھیں تو آپ کیا کہتے تھے۔
وڈیو میں مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کے بیانات دکھائے گئے ہیں جس میں وہ پی ٹی آئی دور میں عالمی مارکیٹ کےنرخ کی مناسبت سے بڑھائی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کررہے ہیں۔
“Dear” imported government, now that you have increased the petrol prices by Rs.30 we want to remind you of your hypocrisy. This is what you used to say when in the past Petrol prices were increased! #آرہاہے_الیکشن pic.twitter.com/l86P4NQDCw
— PTI (@PTIofficial) May 26, 2022
پی ٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ یاد رہے یہ وہی لوگ ہیں جو تحریک انصاف حکومت کے دور میں دعوے کرتے تھے کہ جب یہ حکومت میں آئیں گے تو 70 روپے فی لیٹر پیٹرول دیں گے۔
یاد رہے یہ وہی لوگ ہیں جو تحریک انصاف حکومت کے دور میں دعوے کرتے تھے کہ جب یہ حکومت میں آئیں گے تو 70 روپے فی لیٹر پیٹرول دیں گے!!! #آرہاہے_الیکشن pic.twitter.com/67bCxRBGru
— PTI (@PTIofficial) May 27, 2022
مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مزید کا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مقرر کیں اور اب پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر آئی ایم ایف سے قرض حاصل نہیں کرسکتا۔
مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف سے قرضے حاصل کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے جو کہ معیشت کی بحالی کے لیے قومی مفاد میں ہے۔









