جہلم میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے پانچوں ملزم محلے دار نکلے

جہلم کے علاقے ارسل کالونی کی رہائشی خاتون کو 3 جون کی رات 5افراد نے گھر میں  کر اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاتھا

جہلم میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے پانچوں ملزم محلے دار نکلے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور سمیت پانچوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد نمونے لاہور بھیجوادیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کے علاقے ارسل کالونی کی رہائشی خاتون کو 3 جون کی رات 5افراد نے گھر میں  کر اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔

یہ بھی پڑھیے

کورنگی میں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار

کمسن بچی فرشتہ سے جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

خاتون اسپتال پہنچی تو عملے نے پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کا بیان ریکارڈ کرلیا اور 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر راولپنڈی میں آفس بوائے کا کام کرتا ہے، جو جمعہ 3 جون کو دینہ پہنچا، جہاں سے فون کرکے مجھے کہا کہ اسے لینے آجاؤں۔

خاتون کے مطابق محلے دار رکشہ ڈرائیور کو فون کرکے بلایا اور اپنے شوہر کو لینے گئی اور واپس آگئی جس کے بعد4 جون کی رات تقریباً 2 بجے 5 افراد زبردستی گھر میں گھسے، جن میں سے ایک کے پاس پستول بھی تھا، افراد میں محلہ دار رکشہ ڈرائیور بھی تھا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی مجھے اور شوہر کو مارنا شروع کردیا جس کے بعد میرے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر اوپری منزل پر لے گئے اور پھر باری باری مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔خاتون کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور سمیت دیگر تمام افراد کو سامنے آنے پر پہنچا سکتی ہوں۔

جہلم پولیس نے مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور سمیت پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سینئر صحافی مبشر زیدی نے گرفتار ملزموں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پانچوں گرفتارملزمان خاتون کے محلے دار ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد بلڈ سیمپلز فارنزک جانچ کیلئے لاہور بھجوادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر