پٹھانوں کی پہلی محبت نسوار کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا

خیبر پختون خواہ حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر 5 روپے فی کلو گرام ٹیکس عائد کردی

خیبرپختون خواہ حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر 5 روپے فی کلو گرام ٹیکس عائد کردی جس کے بعد اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ نسوار فروشوں نے  نسوار کی تھیلی  میں مقدار کم کرتے ہوئے قیمت  بڑھا دی ہے ۔

خیبر پختون خواہ کی آل  نسوار فروش یونین کے مطابق  ملک میں دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث کاروبار کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ سوات میں نسوار فروشوں نے ایک پڑیا کی قیمت میں  100فیصد اضافہ کرکے 10 والی  پڑیا 20 روپے کی کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سوات کے جنگلات کو نذر آتش کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

 یونین کا کہنا ہے کہ  نسوار کی قیمتوں میں اضافہ صوبائی  حکومت کی جانب سے تمباکو   پر ٹیکس بڑھا دیا ہے اس لیے مجبور ہیں کہ نسوار کی قیمتوں میں اضافہ کریں۔

 یونین  نے  متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ برھتی ہوئی مہنگائی  کے پیش نظرنسوار کی موجودہ قیمت ان کے لئے نقصان کا باعث بن رہی ہے  اس لیے نسوار کی ایک پڑیا  میں مقدار کم کرنے کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے ۔

سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ خیبر پختون خوا میں 70 فیصد سے زائد لوگ نسوار استعمال کرتے ہیں اور صوبے میں نسوار کی مختلف اقسام کی فروخت 6 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس لامحالہ اثر ان کی روز مرہ کی استعمال میں آنے والی نسوار بھی مہنگی ہو گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر