شمالی وزیرستان میں زلزلہ اور لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد جاں بحق، 25 زخمی

شمالی وزیرستان  کے علاقے خیسور میں زلزلے کے باعث پہاڑی چوٹی مقامی آبادی پر آگری

شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ  سے  پہاڑ کا ایک بڑا حصہ قریبی آبادی پرآگرا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق  جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں زلزلے کی وجہ سے  پہاڑ کا ایک بڑا حصہ مقامی آبادی گرگیا۔ حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں خوفناک زلزلہ ، ہزار سے زائد افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ  سے گرنے  والے پہاڑ نے علاقے میں تباہی مچادی ہے۔ پہاڑی کا بڑا حصہ گرنے سے مقامی گاؤں کے  مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

واضح رہے کہ  زلزلے کے جھٹکے  سے متاثرہ شمالی وزیرستان کے علاقے  خیسور کے گاؤں کی آبادی 600 نفوس پر مشتمل ہے ۔

زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ  کا نشانہ بننے والے گاؤںمیں تاحال کوئی  امدادی ادارہ  نہیں پہنچا۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیان شب افغانستان کے ضلع خوست میں 6.1شدت کا زلزلہ آیا  ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، مبینہ طور پرافغانستان، پاکستان اور بھارت کے 500 کلومیٹر سے زیادہ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر