منتخب امریکی نائب صدر کھانا پکانے کی شوقین

منتخب امریکی نائب صدر کمالا ہیرس مشکل وقت میں کھانا پکاتی ہیں۔

امریکی نائب صدرمنتخب ہونے والی کمالا ہیرس نے ‘تھینکس گیونگ’ کے موقع پر اپنی فیملی کی پسندیدہ کھانے کی ترکیب سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

کمالا ہیرس نے ‘تھینکس گیونگ’ سے ایک دن قبل اپنی فیملی کی پسندیدہ ڈش ‘کارن بریڈ ڈریسنگ’ بنائی تھی۔ جس کی ترکیب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kamala Harris (@kamalaharris)

ان کی اس ترکیب کو انسٹاگرام پر چھ لاکھ سے زائد افراد نے لائک کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے فالوورز نے اور بھی تراکیب شیئر کرنے کی فرمائش کی ہے۔ ترکیب شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ کھانا پکانے کا شوق رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین شہریوں کی ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے لئے تیاریاں شروع

انہوں نے لکھا کہ وہ مشکل اوقات میں ہمیشہ کھانا پکانے کا رخ کرتی ہیں۔ اس سال وہ لوگوں کے ساتھ اپنی فیملی کی پسندیدہ ‘تھینکس گیونگ’ کے کھانوں کی ترکیب شیئر کرنا چاہتی تھیں۔

تاہم انہوں نے امید بھی ظاہر کی کہ جب آپ یہ ترکیب بنائیں گے تو اتنا ہی پسند کریں گے جتنا وہ خود کرتی ہیں۔

امریکا میں تھینکس گیونگ نومبر کے چوتھے جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ جبکہ دیگر چند ممالک میں اس کے جشن کی تاریخیں مختلف ہیں۔

متعلقہ تحاریر