بارش نے سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی کو ڈبو دیا
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا سلسلہ بحیرہ عرب سے سندھ میں داخل ہو رہا ہے اور سندھ کے تقریباً تمام اضلاع میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے۔
کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کے سلسلے میں آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے بارش جاری ہے ، کئی عللاقوں میں متعدل اور متعدد علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے کھڑے پانی نے سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کارکاردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔
ڈیفنس، کلفٹن، حسن اسکوائر، جیل روڈ، شارع فیصل، بہادر آباد، طارق روڈ، ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، آئی آئی چندراگر روڈ، گلشن حدید، نیشنل ہائی وے سپر ہائی وے، کاٹھور میں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر میں بجلی کا شدید بحران، سیپکو کی صارفین کو متبادل ذرائع فعال کرنے کی ہدایت
جانوروں کے معاملے پر انسانوں کے جھگڑے، ایک لڑکا جاں بحق، 10 زخمی
دوسری جانب کراچی میں مسلسل بارش کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے ، سڑکوں کو پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لبمی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
کراچی میں شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، ملینیم، حسن اسکوائر لالو کھیت کی طرف، یونیورسٹی روڈ، سفاری پارک، ایکسپو ٹرننگ سائیڈ پر اسٹیڈیم، حسن اسکوائر پل کی جانب اسٹیڈیم، (دونوں طرف) عصر شیریں کے قریب بارش کا پانی جمع ہونے سے وجہ بدترین ٹریفک جام ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ سڑکوں پر پانی جمع ہے اس لیے غیرضروری سفر سے پرہیز کریں اور جہاں تک ممکن ہو گھروں میں رہیں ، انہوں تمام موٹر سائیکل سواروں سے گزارش کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کاز وے روڈ پر سے بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گہرا گڑہا پڑ گیا ہے ، لہٰذاہ کراچی کازوے کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں ۔ گڑہے کو بھرنے کے لیے سینئر افسران کو درخواست کی گئی ےکہ وہ متعلقہ اداروں کو درخواست لکھیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، میرپورخاص، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں سب سے زیادہ بارش 77.7 ملی میٹر گلشن حدید ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی اور سب سے کم بارش نارتھ کراچی میں 0.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
شہریوں کو کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی پہلے سے کررکھی تھی مگر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، اب جب کہ مسلسل بارش کی وجہ سے سارا شہر پانی میں ڈوب گیا ہے تو بھی نکاسی آب کے لیے انتظامیہ کا کوئی بندہ سڑکوں پر دکھائی نہیں دےرہا۔ سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب کے بہترین اقدامات کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔