پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے زوال کی باتیں درست نہیں

نیوز 360 کے نمائندہ عمیر علوی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری کے زوال کی باتیں سن کر تکلیف ہوتی ہے۔ یہ باتیں درست نہیں ہیں۔

سلمان احمد عالمی شہرت یافتہ راحت فتح علی خان کے منیجر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی میوزک پروڈیوسر بھی ہیں۔

نیوز 360 کے نمائندہ عمیر علوی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اور ٹیلنٹ کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیے

بچوں کی ناکامیوں پر اُن سے گفتگو ضروری ہے

متعلقہ تحاریر