مال روڈ پر187 ارکان اسمبلی موجود ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
کامل اکثریت کیلئے ممبران کی تعداد 186 ہونی چاہیے اس وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں 176 ارکان موجود ہیں، پی ٹی آئی رہنما
پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد نے پنجاب اسمبلی میں کل منعقد ہونے والے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلیے مطلوبہ تعداد سے زائد ارکان کی حمایت حاصل کرلی۔
فواد چوہدری نے 187 ارکان کی موجودگی کا دعویٰ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران ممکنہ ہنگامی آرائی کے خلاف قرارداد منظور
این اے 245 کا ضمنی اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی: کیا وجہ عام انتخابات کی تیاری بنی؟
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے رات گئے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ”لاہور میں اس وقت مال روڈ پر موجود ہوں جہاں 187 ارکان اسمبلی موجود ہیں۔
لاہور میں اس وقت مال روڈ پر موجود ہوں جہاں 187 ممبران اسمبلی موجود ہیں، کامل اکثریت کیلئے ممبران کی تعداد 186 ہونی چاہئے اس وقت نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں 176 ارکان ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 20, 2022
انہوں نے کہا کہ کامل اکثریت کیلئے ممبران کی تعداد 186 ہونی چاہیے اس وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں 176 ارکان موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 20 باغی ارکان کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔ 17 جولائی کو ان 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہاز اکثریت کھو بیٹھے تھے۔پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا۔