فضل الرحمٰن کی خواتین سے متعلق ہرزہ سرائی پر شہباز گل کا ردعمل
فضل الرحمان کے خواتین کے بارے میں استعمال کیے گئے الفاظ سے نہ تو جعلی لبرلز کو کوئی مسئلہ ہو گا اور نہ ہی بلاول اور ان سے ہراسمنٹ کی شکایت لگانے والی باجیوں کو، کیونکہ تحریک انصاف کی خواتین کے متعلق بد زبانی ہو رہی ہے، شہباز گل
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان سے متعلق ہرزہ سرائی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا ردعمل سامنے آگیا۔
شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کی قابل اعتراض گفتگو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلا ول بھٹو زرداری اور نام نہاد لبرلز کو آئینہ دکھادیا۔
یہ بھی پڑھیے
فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو فضا اور زمین تنگ کرنے کی دھمکی دے دی
ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 19 اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فضل الرحمان کے خواتین کے بارے میں استعمال کیے گئے الفاظ سے نہ تو جعلی لبرلز کو کوئی مسئلہ ہو گا اور نہ ہی بلاول اور ان سے ہراسمنٹ کی شکایت لگانے والی باجیوں کو، کیونکہ تحریک انصاف کی خواتین کے متعلق بد زبانی ہو رہی ہے۔
فضل الرحمان کے خواتین کے بارے میں استعمال کئے گئے الفاظ سے نہ تو جعلی لبرلز کو کوئی مسئلہ ہو گا اور نہ ہی بلاول اور ان سے ہراسمنٹ کی شکایت لگانے والی باجیوں کو
کیونکہ تحریک انصاف کی خواتین کے متعلق بد زبانی ہو رہی ہے pic.twitter.com/2M3dT7m23f— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 21, 2022
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو متنبہ کیا تھا کہ عمران خان اپنی حدود میں رہو، جمعیت والے زندہ ہیں،ہم زمین اتنی گرم کردیں گے کہ آپ کی یوتھیوں کے تلوے انہیں برداشت نہیں کرسکیں گے اور ہم اس فضا کو اتنا گرم کردیں کہ آپ کی تتلیوں کے پرانہیں برداشت نہیں کرسکیں گے۔









