آسٹریلوی فوج نے جگہ کم پڑنے پر ایک قیدی کو گولی ماردی

قیدیوں کی منتقلی کے دوران ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر آسٹریلوی فوجیوں نے ایک قیدی کی جان لے لی

آسٹریلوی فوجیوں نے افغان قیدیوں کی منتقلی کے دوران ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر ایک قیدی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

امریکی مرین ہیلی کاپٹر عملے کے مطابق سن 2012ء میں امریکہ اور آسٹریلیا کے مشترکہ آپریشن کے دوران 7 افغان باشندوں کو پکڑا گیا تھا۔ جب پائلٹ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں گنجائش کم ہے تو آسٹریلوی فوجیوں نے ایک قیدی کو گولی مار کر ہلاک کردیااوردیگر 6 قیدیوں کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے جنگی جرائم پر آسٹریلیا میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس واقعے کے علاوہ بھی نہتے افغان شہریوں کی ہلاکت کے کئی معاملات زیر تفتیش ہیں۔

متعلقہ تحاریر