رونالڈو کی کرونا کی رپورٹ دوبارہ مثبت آگئی

اسٹار فٹبالر کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، یورپین چیمپئنز لیگ کےمیچ میں شمولیت تقریباً ناممکن ہوگئی

پانچ مرتبہ ورلڈ فٹبالرآف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے پُرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیاہے۔

اٹلی کےفٹبال کلب ‘یووینٹس’ کی جانب سے کھیلنے والے رونالڈو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اب وہ آئندہ ہفتے ہسپانوی کلب بارسلونا کے خلاف یورپین چیمپئنز لیگ  کا میچ نہیں کھیل سکیں گے تاہم یووینٹس  نے یو ای ایف اے ( یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن ) سےخصوصی اجازت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اگرمیچ سے48 گھنٹے قبل رونالڈو کا کرونا ٹیسٹ منفی آجائے تو انہیں کھیلنےکی اجازت دی جائے۔

پینتیس سالہ رونالڈو میں کرونا کی کوئی علامت موجود نہیں اور ان کی طبیعت بھی بالکل ٹھیک ہے تاہم وہ آئسولیشن میں ہیں۔

اسٹار فٹبالر13اکتوبرسے ہی اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھرمیں آئسولیٹ ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں انکا ہیئراسٹائل مختلف نظرآیا

اس سے ایک روز پہلےانہوں نے اپنے ذاتی جم کی ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئرکی تھی۔

متعلقہ تحاریر