اسٹریلیائی خواتین بحیثیت بیوی کیسی ہیں؟

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک انڈین شائق نے آسٹریلیائی خاتون کو خوبصورت پروپوزل پیش کردیا

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کے روز انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ایک انڈین لڑکے نے آسٹریلیا کی لڑکی سے اظہار محبت کیا جس کا جواب اثبات میں دیا گیا۔

شادی کا یہ پروپوزل گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ کے ساتھ کمینٹیٹرز کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ون ڈے میچ کے فیصلہ کن لمحات کے دوران اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے پروپوز کیا۔ جبکہ آسٹریلیا کرکٹ کمینٹیٹر ایڈم گل کرسٹ لڑکی کو ہاں کہنے کی تاکید کرتے سنائی دیئے گئے۔

آسٹریلیائی خاتون کے مثبت جواب دینے پرمجمع کی جانب سے خوب تالیاں بجائی گئیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی وجہ سے سیکڑوں مزاحیہ میمز بنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے 

کاون نامی ہاتھی کی الوداعی تقاریب کا آغاز

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی ایشیائی مرد نے آسٹریلیائی خاتون کو شادی کے لیے پروپوز کیا ہو۔

پاکستان کے معروف کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کا تعلق بھی اسٹریلیا سے ہے۔

انہوں نے شنیئرا سے 2013ء میں شادی کی تھی۔ شنیئرا بطورخاتون خانہ پاکستان میں ہی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وسیم اکرم نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے شنیئرا کو اپنا گولف پارٹنر کہا تھا۔

متعلقہ تحاریر