عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا امریکی خط پبلک کرنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی نے اس امریکی سائفر کوعام کرنے کا مطالبہ کیا جس نے عمران خان کی نئی آڈیو لیک کے بعد مبینہ طور پر قومی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں لائیں، سابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آڈیو لیک ہونے کے بعد سائفر معاملے کی انکوائری شروع کرنا ناگزیر ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہونے کے بعد قومی سیاست میں مبینہ طور پر ڈرامائی تبدیلیاں لانے والے سائفر یا سفارتی کیبل کو عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان کی زیرقیادت پی ٹی آئی نے بھی سیاسی فائدے کے لیے سفارتی کیبل میں مبینہ طور پر ہیرا پھیری کرنے پر حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے خلاف شدید تنقید کا آغاز کرنے کے بعد سائفر معاملے کی اعلیٰ اختیاراتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی اخلاق سے گری ویڈیو دیکھی اور دکھائی نہیں جاسکتی، رانا ثناء اللہ
ایک ویڈیو میں عمران خان سے ایک صحافی نے ان کے لیک ہونے والے آڈیو کلپ کے بارے میں ان کی رائے کے بارے میں سوال کیا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے آڈیو گفتگو کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔
تیرے باہج قیامت ہے نیازی
سائفر بھی لیک کر دیں سائفر پر ابھی تک کھیلا نہیں pic.twitter.com/5brV2v6Q3Z
— 𝐼𝓂𝓇𝒶𝓃 𝐿𝒶𝓁𝒾𝓀𝒶 (@Lalika79) September 28, 2022
انہوں نے کہا کہ آڈیو کلپ وزیراعظم کے دفتر(پی ایم او)نے لیک کیا اور وہ اس پر خوش ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ سائفر بھی لیک ہو جائے جس سے قوم کے سامنے سب کچھ اور بیرونی سازش بے نقاب ہو جائے۔
خان نے مزید کہا کہ انہوں نے سائفر یا سفارتی کیبل کے مواد سے نہیں کھیلا لیکن اگر حریف اسے بے نقاب کریں گے تو وہ مستقبل میں ایسا کریں گے۔
ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ اس پیشرفت سے سائفر کی حقیقت کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس کے مواد کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آج پھر ثابت ہو گیا کہ #سائفر_ایک_حقیقت_ہے جس کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھنے والی شیریں مزاری پہلے ہی بتا چکی تھیں کہ سائفر کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ pic.twitter.com/riRTHNn8JV
— PTI (@PTIofficial) September 28, 2022
سیاسی جماعت نے عمران خان کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں سائفر کو عام کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
آڈیو لیک کے بعد اب سائیفر پبلک ہونا چاہیئے- عمران خان #سائفر_ایک_حقیقت_ہے pic.twitter.com/HviXWZk2yQ
— PTI (@PTIofficial) September 28, 2022
فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو لیکس نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو درست ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ سائفر کی سچائی کی تصدیق کردی۔
"اب انکو چاہیے سائفر بھی منظر عام پر لے آئیں" فواد چودھری#ImranKhan #AudioLeaks @fawadchaudhry pic.twitter.com/a3hwLIUK78
— Siasat.pk (@siasatpk) September 28, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیک نے سائفر کو چھپانے کی کوشش کو بھی بے نقاب کیاجبکہ پی ٹی آئی اب بھی تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے۔
سابق وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ آڈیو لیک ہونے کے بعد سائفر معاملے کی انکوائری شروع کرنا ناگزیر ہے۔
عمران خان کی نئی آڈیو لیک نے سیاست کا ایک نیا باب کھول دیا ہے جس میں سابق وزیراعظم اور اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ڈپلومیٹک کیبل یا سائفر پر بات کر رہے تھے۔
عمران خان خان نے مبینہ طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ (یو ایس) کا نام لیے بغیر اعظم خان کو سائفر ایشو کے ساتھ کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کو سائفر ایشو میں ہیرا پھیری کے مبینہ منصوبے پر سرزنش کرنے کے باوجودمسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی زیر قیادت مخلوط حکومت نے ابھی تک کسی تحقیقات کا اشارہ نہیں دیا۔