کیٹ میڈلٹن کے پاس دنیا کی مشہور ترین انگوٹھی

کیٹ میڈلٹن کی انگوٹھی میں ایک نیلم اور 14 ہیرے جڑے ہیں۔ انگوٹھی 18 قیراط وائٹ گولڈ سے تیار کی گئی ہے۔

برطانوی شہزادے پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے پاس دنیا کی مشہور ترین انگوٹھی ہے۔

ایک مطالعے کے مطابق کیٹ مڈلٹن کی انگوٹھی دنیا کی مشہور ترین انگوٹھی منتخب ہوئی ہے۔ جبکہ ان کے بعد میگھن مارکل کی انگوٹھی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

کیٹ مڈلٹن کی انگوٹھی میں ایک نیلم اور14 ہیرے جڑے گئے ہیں۔ جبکہ انگوٹھی 18 قیراط وائٹ گولڈ سے تیارکی گئی ہے۔

کیٹ میڈؒلٹن کی انگوٹھی
PC: Parade

یہ انگوٹھی اس سے قبل کیٹ مڈلٹن کی ساس شہزادی ڈیانا کے پاس تھی۔ ان کے انتقال کے بعد اس انگوٹھی سمیت ان کے دیگر زیورات بھی ان کے بڑے بیٹے پرنس ولیم کے سپرد کردیئے گئے۔

شہزادی ڈیانا نے یہ انگوٹھی اپنی منگنی پرایک تاج بنانے والے جیولر ‘گیراڈ’ کے ڈیزائنزمیں سے منتخب کی تھی۔ یہ انگوٹھی صرف اپنی خوبصورتی کے باعث ہی انمول نہیں بلکہ یہ شہزادی ڈیانا کی میراث بھی ہے۔

شہزادی ڈیانا_کیٹ میڈلٹن
PC: Daily Mirror

اس انگوٹھی کے ڈیزائن کو نیلم اورہیرے جڑے گئے بروچ سے متاثر ہوکر بنایا کیا گیا ہے جو شہزادہ البرٹ نے ملکہ وکٹوریہ کو تحفے میں دیا تھا۔ ملکہ وکٹوریہ نے اپنی شادی کے موقع پر اسے پہنا تھا۔

بروچ ایک بڑے سائز کے خوبصورت نیلم پر مشتمل ہے۔ اسے سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کے چاروں اطراف 12 ہیرے ہیں۔

ملکہ وکٹوریہ کا بروچ
PC: Daily Express

یہ بھی پڑھیے

بائیڈن کی خواتین ٹیم اور فریکچر

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی انگوٹھی میگھن مارکل کی منگنی کی ہے جسے شہزادہ ہیری نے ڈیزائن کیا تھا۔

مگن مارکل کی انگوٹھی
PC: Reader Digest

نیلم کی یہ انگوٹھی شہزادہ ہیری کو وراثت میں ملی تھی۔ شہزادہ ہیری نے یہ انگوٹھی ولیم کواس وقت دی جب وہ کیٹ کو شادی کے لیے پروپوز کرنے والے تھے۔

متعلقہ تحاریر