دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی

ٹیکساس: ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے کوئی انوکھا کام کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر قدرت نے آپ کو کوئی غیرمعمولی چیز عطا کی ہے تو بھی آپ ورلڈ ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ یقین نہ آئے تو امریکی لڑکی میسی کیورین کو ہی دیکھ لیں جو اپنی لمبی ٹانگوں کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہے۔

میسی کیورین اس وقت دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی ہیں۔ ان کی ٹانگوں کی غیرمعمولی لمبائی دیکھنے والے کو حیرت میں مبتلا کردیتی ہے۔ میسی کیورین کی ٹانگوں کی لمبائی 53 انچ ہے جبکہ ان کا قد 6 فٹ 10 انچ ہے۔

میسی کیورین کو طویل ٹانگوں کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لمبی ٹانگوں کی وجہ سے سر دروازے سے ٹکراتا ہے، جبکہ گاڑی میں بیٹھنا اور لباس کی تلاش میں بھی کافی مشکلات جھیلنی پڑتی ہے۔

دوسری جانب میسی کیورین کی طویل ترین ٹانگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر بھی مشہور کردیا ہے۔ انہوں نے اب تک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف 5 پوسٹ شیئر کی ہیں، جبکہ ان کے فالوورز کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ طویل ترین ٹانگوں کا سابقہ ریکارڈ روس کی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی 52.2 انچ تھی۔

متعلقہ تحاریر

تبصرے

  1. Tìm kiếm kèo nhà cái hôm nay? Truy cập nhà cái mbet việt nam tại https://mbet.win/ – nhà cái uy tín với tỷ lệ kèo chính xác, nhận định kèo chi tiết và bảo mật tuyệt đối. Trải nghiệm cá cược trực tuyến an toàn tại MBET VN ngay hôm nay!

  2. Album Fly88 thường được nhắc đến như một hệ thống tổng hợp các tính năng giải trí trực tuyến, giúp người chơi dễ dàng lựa chọn nội dung phù hợp.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے