کراچی: بہادر آباد میں 12 سالہ بچے کا جنسی تشدد کے بعد قتل کا خوفناک واقعہ

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ، پوسٹ مارٹم میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

کراچی: کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نجی اسپتال کے قریب سے 12 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش لانے والی خاتون موقع سے فرار ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق ایک خاتون لڑکے کو علاج کی خاطر نجی اسپتال لائی تھی، تاہم لڑکا کو جب اسپتال شفٹ کیا گیا تو دم توڑ چکا تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ خاتون نے ایمبولینس بلائی اور لڑکے کو اسپتال منتقل کرنے کو کہا ہے۔ خاتون نے ریسکیو ٹیم سے کہا کہ آپ بچے کو لے چلیں میں آپ کو فالو کرتی ہوں ، تاہم جیسے ہی ایمبولینس لڑکے کو لے کر روانہ ہوئی، خاتون غائب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں 10 ماہ میں 70 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سی پی ایل سی

سی ٹی ڈی کی کارروائی: سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ واقعے کی نوعیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اور خاتون کی تلاش شروع کردی گئی ہے ، اس سلسلے میں سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ، پوسٹ مارٹم میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

پولیس سرجن سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بچے کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے

ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے بچے کے جسم سے نمونے کی لیبارٹری بھجوائے گئے رپورٹ آنے کے بعد حتمی طور پر وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سی پی ایل سی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کی 73 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ کے اسی عرصے کے دوران 65 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر