چالان کیوں کاٹا؟ ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو اغواء کرلیا
گوجرانوالہ: چالان کرنے پر کار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی میں ڈال کر اغواء کرلیا۔ پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ کنگنی والا کے قریب ٹریفک وارڈن نے سگنل توڑنے پر کار ڈرائیور پر 500 روپے کا چالان کیا تو حسن نامی ڈرائیور نے وارڈن کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا اور کار تیزرفتاری کے ساتھ بھگادی۔
پولیس نے کار کا تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور وارڈن کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔