آئی فون 12 کب لانچ ہوگا؟

کیلیفورنیا: اپیل نے آئی فون 12 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ آئی او ایس صارفین کو نئے ماڈل کا بےصبری سے انتظار ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین نے لانچ سے قبل ہی تنقید کی ہے۔

ایپلکی جانب سے آئی فون کے نئے ماڈلز کا ہمیشہ ہی صارفین کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ اس مرتبہ کورونا کی وباء کے باعث آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ تاخیر کا شکار ہوگئی اور اسی وجہ سے صارفین کا انتظار کافی طویل ہوگیا، تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں۔ ایپل نے آئی فون 12 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں برس 13 اکتوبر کو آئی فون کے نئے ماڈل کو لانچ کیا جائے گا۔ایپل کی جانب سے تقریب کا انعقاد مکمل طور پر آن لائن کیا جائے گا جو ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پر براہ راست اسٹریم ہوگا۔

ماہرین ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ایپل کے نئے ماڈل کی قیمت میں 100 ڈالرز تک اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آئی او ایس صارفین نے کہا ہے کہ آئی فون ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جسے استعمال کرنے کے بعد اینڈرائیڈ یا دوسرے آپریٹنگ سسٹم بے مزہ لگتے ہیں۔ آئی فون ایک چسکہ ہے جو آپ کو کسی دوسرے آپریٹنگ سسٹم کے استعمال سے روکتا ہے۔

جبکہ اینڈرائیڈ صارفین نے ایپل کے نئے ماڈل کی لانچ سے قبل سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایپل کے نئے ماڈل میں محض چند چھوٹی تبدیلیوں کی امید ہے، جس کے عوض قیمت میں غیرمعمولی اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے