بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا معرکہ بی اے پی نے اپنے نام کرلیا

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) نے اکژیت حاصل کرلی،بی اے پی کے دفاتر میں جشن کا سماں چھایا رہا تاہم صوبائی وزیر صعنت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے  نو منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار اشرف کاکڑ کی شہادت کے سوگ میں کوئی جشن نہیں منائیں گے

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بلوچستان عوامی پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں فتح کے بعد بی اے پی کے دفاتر میں جشن کا سماں رہا ۔

بلوچستان کے  بلدیاتی انتخابات کے  دوسرے مرحلے  میں بلوچستان عوامی پارٹی نے اکژیت حاصل کرلی ۔ صوبائی وزیر صعنت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے تمام منتخب ہونے والے ارکان کو مبارکباد پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیے

لورا لائی میں ایگل اسکواڈ نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

بلدیاتی انتخابات میں جیت کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر  میں جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صعنت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل  کو  خراج تحسین پیش کیا گیا  اور پھولو ں کے ہا ر پہنائے گئے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے کسان کے نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی  کے عبداللہ سلیمانخیل 19 ووٹ جبکہ لیبرکی نشست پر عبدالواحد ناصر 19ووٹ اور خواتین کی 7 نشستیں لے کر کامیاب ہوئے ۔

صوبائی وزیر صعنت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے  نو منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار اشرف کاکڑ کی شہادت کے سوگ میں کوئی جشن نہیں منائیں گے ۔

حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ سردار اشرف کاکڑ شہید صرف ایک قبیلے کے نہیں بلکہ پورے علاقے کے سردار تھے۔ ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلاء  کبھی پر نہیں ہوسکتا ۔امیدہے سردار ثاقب خان اپنے شہید والد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی  کے سینئر کارکنوں و عہدیداروں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پہنچ کر بلوچستان عوامی پارٹی  کو مبارک باد دی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صعنت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل، عزیز پٹھان،عبیداللہ اتمانخیل، اصغر خان اتمانخیل ، سردار سلیم مسیح، و کامیاب کونسلران نے انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر