وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے مصدق ملک کا روس سےسستا تیل خریدنے کا دعویٰ جھٹلادیا

روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہےہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے دورہ روس سے واپسی کے بعد رعایتی نرخ پر روس سے پٹرول اور ڈیزل خریدنے کا دعویٰ کیا تھا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےوزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک  کا  روس سے سستا تیل  خریدنے کا دعویٰ جھٹلادیا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں روس کا دورہ کیا تھا۔دورہ روس سے واپسی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں  نے کہا تھا کہ روس ہمیں سستے نرخوں پر پیٹرول، ڈیزل اور خام تیل فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی

روس کی نجی کمپنیوں سے سستا پیٹرول ملے گا مگر کتنا سستا؟

امریکا کے دورے پر موجود وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیرپٹرولیم مصدق ملک کے دعوے کی تردید کردی ۔روس سے سستا تیل خریدنے کے سوال پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہےہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان کے بعد حکومتی  کے بیانیے میں تضاد کھل کر سامنے آگیا ہے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نےگزشتہ دنوں پریس کانفرنس  میں کہا تھا کہ   روس ہمیں سستے نرخوں پر پیٹرول، ڈیزل اور خام تیل فراہم کرے گا۔

  مصدق ملک کا کہنا تھا عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ روس کا دورہ کامیاب رہا، روس کا دورہ ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔ان کا کہنا تھا روس کے ساتھ خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق معاہدے ہو گئے ہیں، روس ہمیں رعایتی قیمت پر خام تیل فراہم کرے گا، روس پاکستان کو پیٹرول اور ڈیزل بھی سستی قیمت پر دے گا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریفائنری پروڈکٹس یعنی پیٹرول اور ڈیزل پر روس ہمیں ڈسکاؤنٹ دے گا۔ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے ان سے بات کو آگے بڑھایا ہے ، توانائی کے شعبے میں تمام مسائل کو حل کریں گے۔

ایل این جی سیکٹر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں روسی کمپنیوں سے بات چیت ہوئی ہے ، روسی کمپنیوں نے ہمیں دعوت دی ہے کہ 2025-26 کے لیے وہ ہمارے ساتھ معاہدے کرنے کو تیار ہیں۔ اب گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بات چیت ہو گی۔ ایل این جی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ روس کے سرکاری سیکٹر سے بھی بات ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر