رحیم یار خان موٹر وے پر خوفناک حادثہ، 13 افراد جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی

واقعہ رحیم یار خان میں ایم فائیو موٹر وے پر اس وقت پیش آیا جب مسافر وین ٹائر پھٹنے کے بعد الٹ گئی اور مسافر زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

رحیم یار خان موٹر وے پر خوفناک حادثہ ، بس اور جیپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان موٹر وے پر بس اور جیب کے درمیان تصادم کے نتیجے میں  کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے ، حادثہ تیز رفتار جیب کا ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا۔ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جیل بھرو تحریک: فیاض چوہان، زلفی بخاری اور صداقت عباسی نے بھی گرفتاری دیدی

زرداری کو مریم کی تقریر پسند نہیں آئی، وزیراعظم کو فیض حمید اور عدلیہ کیخلاف محاذ نہ کھولنے کامشورہ

واقعہ رحیم یار خان میں ایم فائیو موٹر وے پر اس وقت پیش آیا جب مسافر وین ٹائر پھٹنے کے بعد الٹ گئی اور مسافر زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار مسافر بس مسافر وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی مسافروں کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جمعہ کی شب رحیم یار خان کے علاقے رکن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ تحاریر