اوباش نوجوانوں سے سی ویو تا دو دریا سڑک کو فیملیز کیلیے نوگوایریا بنادیا
موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے نوجوانوں نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سفر کرنے والے خاندانوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو معمول بنالیا،کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے کی وڈٰیو وائرل، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی میں اوباش نوجوانوں نے سی ویو سے دو دریا جانے والی سڑک کو فیملیز کیلیے نوگو ایریا بنادیا۔
موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے نوجوانوں نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سفر کرنے والے خاندانوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو معمول بنالیا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی: گلستان جوہر میں مذہبی اسکالر ’ٹارگٹڈ حملے‘ میں جاں بحق
ڈی ایچ اے موبائل شاپس پر ڈکیتی کرنے والے سابق رینجرز اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار
اے آر وائی نیوز کے رپورٹر نذیر شاہ نے گاڑی میں سوار افراد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی۔ جس میں نوجوانوں کو ریس کے دوران گاڑی میں سوار افراد کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
اوباش عناصر نے سی ویو سے دو دریا تک کے راستوں کے فیملیز کے لیے نوگو ایریا بنا دیا، کسی کی ماں بہن بیٹی ان شپاٹرز سے محفوظ نہیں، کیسے یہ یہاں تک پہنچتے ہیں ریس لگاتے ہیں اور خواتین کو ہراساں کرتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں@DMCSindhPolice @sharjeelinam @MuradAliShahPPP @khalid_pk pic.twitter.com/kMNhSpzA9F
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) March 20, 2023
نذیر شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”اوباش عناصر نے سی ویو سے دو دریا تک کے راستوں کو فیملیز کے لیے نوگو ایریا بنا دیا، کسی کی ماں بہن بیٹی ان سے محفوظ نہیں، کیسے یہ یہاں تک پہنچتے ہیں ،ریس لگاتے ہیں اور خواتین کو ہراساں کرتے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں“۔
نذیر شاہ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی اسد رضا نے واقعے کی تفصیلات بیان کردیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سڑک پر ہونے والے جھگڑۓ کا شاخسانہ تھا۔کلاک ٹاور سے دو دریا تک سڑک کی مرمت کے باعث اختتام ہفتہ پرسی ویو پر ٹریفک میں خلل پیدا ہواتھا۔
ویلڈن اسد بھائی
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) March 20, 2023
انہوں نے بتایاکہ گاڑی پر سوار جوڑے کا موٹرسائیکل سواروں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہاکہ دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی جائے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔