پاکپتن میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں ، بہو ، دو بھائی اور تین بچے شامل ہیں جبکہ ایک بچی زخمی ہے۔

زمین پھٹی نہ آسمان ٹوٹا ، پاکپتن میں جائیداد کے تنازعہ پر ناہنجار بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاؤں میں ناخلف بیٹے نے ساتھیوں سمیت جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ماں سمیت 7 افراد کو قتل جبکہ ایک بچی کو زخمی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

نارتھ ناظم آباد تھانے سے 3 مغوی بازیاب، 2 برطرف اہلکاروں سمیت 5 ملزم گرفتار

ڈی ایچ اے موبائل شاپس پر ڈکیتی کرنے والے سابق رینجرز اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کھیتوں میں کام کرنے والے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، بعدازاں ملزم نے گھر میں گھس کر ماں ، بھابھی اور تین بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد بآسانی فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ جوکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر