پنجاب پولیس کے جوانوں نے آسٹریلوی نژاد شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا
متاثرہ شہری عدنان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے 11 سو ڈالر اور 35 ہزار پاکستانی لوٹے اور آرام سے فرار ہو گئے۔
شہریوں کی حفاظت پر معمور محافظ ہی لٹیرے بن گئے ، لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں نے قانون کو اپنے پاؤں کے نیچے روندھے ہوئے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری کو مبینہ طور پر لوٹ لیا۔
آسٹریلوی شہری کو جب لوٹا جارہا تھا تو پولیس اہلکاروں کی فوٹیج گاڑی میں لگے کیمرے نے محفوظ کرلی۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری عدنان نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے 11 سو ڈالر اور 35 ہزار پاکستانی لوٹے اور آرام سے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں 2سال کے دوران جرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ
سکھر پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن ، ڈاکوؤں کی متعدد کمیں گاہیں تباہ
عدنان کا کہنا تھا کہ دوست کیساتھ کھانا کھانے برکت مارکیٹ آیا تھا ، ایک نامعلوم حاملہ خاتون نے اسپتال چھوڑنے کے لئے مدد کی اپیل کی، مدد کی غرض سے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا تو پولیس اہلکار آگئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار زبردستی گاڑی میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر اڑھائی لاکھ سے زیادہ کی رقم لوٹ لی۔
آسٹریلوی شہری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی فوٹیج گاڑی میں لگے کیمرے نے محفوظ کرلی ہے، اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے تھانہ گارڈن ٹاؤن درخواست دے دی ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن تھانہ نے واقع سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ، جبکہ دونوں اہلکار ایس ایچ کے کارخاص ہیں۔