ساڑھے 12 کروڑ رشوت کا معاملہ: مونس الہیٰ کے فرنٹ مین زبیر خان گرفتار

ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ ، چوہدری مونس الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الہیٰ کے دوست زبیر خان نے کروائی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ کے قریبی دوست اور فرنٹ مین زبیر خان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب ، چوہدری پرویز الہیٰ ، چوہدری مونس الہیٰ ، محمد خان بھٹی اوت زبیر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا

درج مقدمے کے مندرجات کے مطابق پرویز الہیٰ اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے ایک غیر ملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب 90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت وصول کی-

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، چوہدری مونس الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الہیٰ کے دوست زبیر خان نے کروائی تھی۔

ایف آئی آر میں درج رپورٹ کے مطابق غیرملکی کمپنی کی واجب الادا رقم کے عوض چوہدری پرویز الہیٰ نے ساڑھے چھ کروڑ روپے وصول کئے تھے۔

ترجمان کے مطابق چوہدری مونس الہیٰ اور محمد خان بھٹی نے پانچ کروڑ جبکہ زبیر خان نے پچاس لاکھ روپے لئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پرویز الہیٰ ، مونس الہیٰ ، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق سی ای او چوہدری پرویز الہیٰ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی انان قمر پر دباؤ ڈال کر 2 ارب 90 کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی تھی۔

متعلقہ تحاریر