کراچی: گلستان جوہر میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج
پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خدا خدا کرکے کفر ٹوٹا ، چار دن کے وقفے کے بعد بالآخر حکام نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی ہے۔
جمعہ کو، مقامی پولیس نے سرکاری طور پر جوہر پولیس اسٹیشن میں سرکاری شکایت کی بنیاد پر 3 جولائی کو پیش آنے والے تکلیف دہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے نے اسرائیل میں رہنے اور کام کرنے پر 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
پولیس حکام نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کے معاملے کی ایف آئی آر کٹنے کے بعد تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
اس کمیٹی کی قیادت گلشن سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرے گی، اور اس کا بنیادی مقصد واقعے سے متعلق حقائق کا پتہ لگانا اور مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔
دریں اثنا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے، لیکن اس کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر تفتیش میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم گلی میں موٹرسائیکل کے پاس کھڑا ہے، پردہ پوش لڑکی گلی سے گزر رہی ہے، ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ .
لڑکی نے ملزم سے مزاحمت کی جس پر ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔
ملزم کی نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر بھی نہیں لگی ہوئی تھی جبکہ ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک بھی پہن رکھا تھا۔
دوسری جانب گلستان جوہر میں لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے اسٹریٹ چوکیدار اور گھریلو ملازمہ سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔









