لاہور اور قصور سے چار انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو دوسرے ممالک میں روزگار کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتے تھے ، ملزمان جدید ترین ریکیٹ چلا رہے تھے۔

یونان کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے پاکستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کی جانیں لینے والے دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ملک میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، تازہ ترین کارروائیوں میں ایف آئی اے حکام نے لاہور اور قصور سے چار انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں مطلوب گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمان، محمد رشید، رضوان اور عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: گلستان جوہر میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

ایف آئی اے نے اسرائیل میں رہنے اور کام کرنے پر 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ گرفتار ملزمان ایک جدید ترین ریکیٹ چلا رہے تھے، جو معصوم شہریوں کو کینیڈا، اٹلی اور متحدہ عرب امارات میں روزگار کے منافع بخش مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کر کے ان سے بھاری رقوم وصول کررہے تھے۔

ایف آئی اے نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملزمان متاثرین سے بڑی رقم بٹورتے تھے، اور انہیں ان کی مرضی کی ملازمت کا جھانسہ دیتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان جدید ترین نیٹ ورک کے ذریعے متاثرین سے لاکھوں روپے وصول کرتے تھے اور غائب ہو جاتے تھے۔

متعلقہ تحاریر