اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی: ڈیفنس سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد

مذکورہ گاڑی اے وی ایل سی گلشن کی ٹیم نے ایک گھنٹہ میں برآمد کرلی۔ جو کہ ملزمان پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر شنواری ریسٹورنٹ کی پارکنگ نزد براق پمپ سپر ھائی وے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چوری ہونے والی ٹویوٹا کرولا شنواری ریسٹورنٹ کی پارکنگ کے قریب قائم براق پمپ سپر ھائی وے سے ایک گھنٹہ میں برآمد کرلی اور گاڑی اصل مالک کے سپرد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 16 جولائی 2023 کو درخشاں ڈیفنس سے وائٹ  ٹویوٹا کرولا نمبر AXD-399  نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

لیاری میں سگے بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی پولیس اہلکار کی فوٹیج سامنے آگئی

ایف آئی اے کا لون ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 9 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی اے وی ایل سی اور سی آئی اے کراچی نے گاڑی چوری ہونے کی اطلاع ملتے ہی شہر سے باہر جانے والے راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی،  اور تمام ٹیموں کو اندرون شہر اور باہر جانے والے راستوں پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کر دیا۔

مذکورہ گاڑی اے وی ایل سی گلشن کی ٹیم نے ایک گھنٹہ میں برآمد کرلی۔ جو کہ ملزمان پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر شنواری ریسٹورنٹ کی پارکنگ نزد براق پمپ سپر ھائی وے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

کار کی برآمدگی پر ایس ایس پی اے وی ایل سی کی ہدایات کے مطابق اے وی ایل سی کی ٹیم نے کرائم سین یونٹ کو موقعے پر طلب کر کے برآمد شدہ کار سے ملزمان کے فنگر پرنٹ و دیگر شواہد حاصل کئے، تاکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت کے ساتھ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد ایس ایس پی اے وی ایل سی نے اصل مالک ندیم کو سرقہ شدہ کار ان کے سپرد کر دی۔

گاڑی کے مالک ندیم نے اپنی کار کی برآمدگی پر اے وی ایل سی کی ساری ٹیم کا بےحد شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر