اے سی ای نے عظمیٰ خان کو زمین فراڈ کیس میں 20 جولائی کو طلب کرلیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان پر 310 کنال اراضی جعلسازی کے ذریعے حاصل کرنے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) فیصل آباد نے منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو جھنگ کے سب ڈویژن اطہر ہزاری میں قیمتی اراضی کی فراڈ سے منتقلی کے الزامات سے متعلق کیس میں 20 جولائی کو طلب کر لیا۔

مذکورہ کیس نے مقامی حکام کی توجہ حاصل کی ہے، عظمیٰ خان پر 310 کنال اراضی دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ عظمیٰ خان نے مبینہ طور پر چک نمبر 7/2 تھل ساؤتھ اور چک نمبر 11/2 تھل ساؤتھ عطارہ ہزاری کی ملکیت جعلی اور جعلسازی کے ذریعے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے 

لیاری میں سگے بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی پولیس اہلکار کی فوٹیج سامنے آگئی

اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی: ڈیفنس سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد

ان الزامات کے نتیجے میں عظمیٰ خان کے ساتھ نو افراد بشمول تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری اور لینڈ ریکارڈ سینٹر کے عملے کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں شامل کیا گیا ہے۔

اے سی ای نے مذکورہ کیس میں فوری کارروائی کرتے ہوئے پہلے ہی کیس میں ملوث نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ تحاریر