سکھر میں لین دین کے معاملے پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیا

قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد تھانہ بی سیکشن پولیس نے ملزم اسامہ شیخ عرف لاڈلا کو گرفتار کرلیا ہے۔

سکھر: تھانہ بی سیکشن کی حدود شاہی بازار میں واقع حافظ کلاتھ کے مالک حماد قتل کا معاملہ،  قتل کیس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، قاتل اسکا اپنا دوست ہی نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفتیش شروع کردی گئی ، ورثاء کی جانب سے حکام بالا سے نوٹس لیکر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود شاہی بازار میں واقع حافظ کلاتھ کے مالک حماد قتل کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

حماد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حماد کو اس کے دوست کے ہاتھوں قتل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ حماد انصاری کا اسکے دوست اسامہ شیخ عرف لاڈلا کے ساتھ گاڑی کی خریدوفروخت پر لین دین کا تنازعہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کے بیٹوں پر مسلح افراد کا حملہ

اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی: ڈیفنس سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں حماد انصاری اور دوسرے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جسکی شناخت اسامہ شیخ عرف لاڈلا کے نام سے ہوئی ہے جو بڑی تسلی کے ساتھ حماد انصاری کو گاڑی دکھا رہا ہے جس کے بعد اسامہ اسے رقم بھی ادا کرتا ہے حماد کے ڈرائیونگ سیٹ کی سائیڈ پر اندر جاتے یا جھانکتے وقت موقع ملتے ہی دوسرے شخص جسکی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے اس پر پیچھے سے سر پر پستول سے گولی چلا دیتا ہے۔

حماد انصاری زخمی ہو کر وہیں کار کے پاس گر جاتا ہے اور بعد ازاں اٹھ کر لڑکھڑاتا ہوا بمشکل گیراج کے اندر داخل ہوتا ہے جبکہ دوسرا شخص جو کے اسامہ بتایا جارہا ہے وہ کار اور دی ہوئی رقم لیکر فرار ہوجاتا ہے، حماد انصاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقع کے تھوڑی دیر بعد ہی اسامہ شیخ عرف لاڈلہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی تھی ، تاہم اب پولیس نے اسامہ کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ نے اپنے سفاک جرم کا اقرار بھی کرلیا ہے تاہم مزید اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے کہ اس نے ایسا صرف پیسوں کیلئے کیا یا پھر اسکی حماد انصاری کے ساتھ اور بھی کوئی رنجش تھی۔

دوسری جانب مقتول حماد کے ورثاء نے بالا حکام سے نوٹس لیکر  انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر