سکھر پولیس کا پنوعاقل کے گاؤں گاہیجہ میں آپریشن، کلھوڑو برادری مغوی خواتین بازیاب

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے ، کسی ملزم کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

سکھر پولیس نے ایس ایس پی سنگھار ملک کی سربراہی میں پنوعاقل کے قریب گاہیجہ گاؤں میں آپریشن کے بعد اغواء کی گئیں خواتین کو بازیاب کروالیا۔

ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پنوعاقل کے قریب گاہیجہ گاؤں میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے پیش نظر ممکنہ قبائلی جھگڑے و خون ریزی کے روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے کیلئے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں پولیس کا رضا گوٹھ میں آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

سکھر میں لین دین کے معاملے پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیا

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کے بیٹوں پر مسلح افراد کا حملہ

ترجمان کے مطابق پولیس نے خواتین کے مبینہ اغواء میں ملوث مہر برادری کے گھروں کا محاصرہ کرلیا، مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، پولیس نے فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد گزشتہ روز کلھوڑو برادری کی اغواء کی جانے والی خواتین کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق اس موقع پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خواتین بہنوں کو سندھی ثقافتی اجرک پہنائی اور اپنی نگرانی میں اہلخانہ کے حوالے کرنے کیلیے روانہ ہوگئے۔

ایس ایس پی سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس آپریشن جاری ہے، واقع میں ملوث کرداروں کو سخت سزا دی جائے گی ، امن و امان میں بگاڑ لانے اور رٹ کو چیلنج کرنے والے ملزمان کو ہرگز بخش نہیں جائےگا۔

متعلقہ تحاریر