سکھر: سول جج کی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرنے ڈائریکٹر ایکگریکلچرل گرفتار
پولیس کے مطابق کارروائی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر رجسٹرار کی درخواست پر کی گئی ہے۔
سکھر: سول جج کی سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ڈائریکٹر ایگریکلچرل کو گرفتار کرلیا گیا۔ کار برآمد کر لی گئی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے سول جج شفقت حسین کی سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ڈائریکٹر ایگریکلچر امداد سوھو کو گرفتار کر کے جعلی نمبر پلیٹ والی کار برآمد کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صدر پولیس کی کامیاب کارروائی، جناح اسپتال کے تین سیکورٹی گارڈز گرفتار، 4 موٹر سائیکلیں برآمد
سکھر پولیس کا پنوعاقل کے گاؤں گاہیجہ میں آپریشن، کلھوڑو برادری مغوی خواتین بازیاب
کارروائی قاسم آباد حیدرآباد پولیس نے انجام دی تاہم ڈائریکٹر ایگریلچرل کو رہا کر ان کے ڈرائیور ریاض حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر رجسٹرار کی درخواست پر کی گئی ہے۔
واضع رہے کہ سول جج شفقت حسین کا تعلق سکھر سے ہے اس وقت مورو میں جج تعینات ہیں اور اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔