گوادر: دہشتگردوں کی فائرنگ، سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق

گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پرفائرنگ کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جاں بحق و زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
گوادر میں فائرنگ،10مزدور جاں بحق
ایس ایچ او تھانہ گوادر محسن علی نے بتایا ہے کہ مقتولوں کی لاشیں اور زخمی کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔









