سنگین الزامات پر معروف سماجی کارکن صارم برنی کو گرفتار کر لیا گیا
معروف سماجی کارکن صارم برنی کو اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ پولیس کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق صارم برنی کو انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات کے پیشِ نظر گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، اُنہیں امریکا سے بذریعہ فلائٹ کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سماجی کارکن کو ایف ائی اے اینٹی ہیومن اینڈٹریفکنگ ٹیم نےحراست میں لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان سے ملنے کے لیے قانونی ٹیم ایف آئی اے دفتر کے باہر پہنچ گئی ہے۔