غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے 53 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف
ملک بھر میں غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کےدوران 53ہزار سے زائد مشکو ک کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری ہونے کاانکشاف ہواہے،مشکوک شناختی کارڈ ز پر خیبرپختونخو امیں 595گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں ساڑھے سات ہزار جعلی شناختی رکھنےوالوں کے خلاف کیسز تیار کرلئے ہیں،جن کے موبائل فون سم کارڈز بلاک کرنے اور ان کی جائیدادوں اور کاروبار کی نشاندہی کرکے انہیں واپس بھجوانے سمیت ان کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے
اسی طرح غیر ملکیوں کےنام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکابھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کےلئے ایف بی آر کو ارسال کردیاگیاہے،تاجک باشندوں کو بھی واپس بھجوانے کا فیصلہ، افغان مدرسوں کے طلبا کے بارے میں بھی غور، خیبرپختونخو ااور بلوچستان میں افغانوں کےنام پر 2343مشکوک بنک اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل ،اس بات کا انکشاف وفاقی وزار ت داخلہ کے زیراہتمام پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں اب تک ہونےوالی پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہوا ہے، اجلاس کے جاری ہونےوالے مینٹنگ منٹس کے مطابق اجلاس میں غیرملیکیوں کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے کاعمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔